جسم اردو ہے جان ہے اردو
میری دنیا جہان ہے اردو
حسن و خوبی بلا کی ہے اس میں
کتنی پیاری زبان ہے اردو
ہندو مسلم اسی میں بات کریں
یعنی ہندوستان ہے اردو
کیوں بتاتے ہو غیر ملکی ہے
ہند کی ہی زبان ہے اردو
وہ ہے تہذیب کا علمبردار
یار جس کی زبان ہے اردو
ہم ہیں یکجا  اسی کی نسبت سے
اپنے بھی درمیان ہیں اردو

0
3