| درد سہہ کر سنبھل رہا ہوں میں |
| اب مکمل بدل رہا ہوں میں |
| لوگ رستے میں چھوڑ آئے تھے |
| پھر بھی آگے نکل رہا ہوں میں |
| میرا جس سمت بھی رہا سایہ |
| بس مخالف ہی چل رہا ہوں میں |
| ایک لمحہ سمیٹے بیٹھا ہوں |
| کیوں مسلسل ہی ڈھل رہا ہوں میں |
| کس کے چہرے پہ جل رہا عامر |
| کس سے باہر نکل رہا ہوں میں |
معلومات