| وُہ اعتبار مُجھے دے گا یا نہِیں دے گا؟؟ |
| چلو دیا بھی اگر آپ سا نہِیں دے گا |
| وہ لاکھ پیار لُٹائے، تُمہارے ہوتے مگر |
| خُمار جیسا محبّت کا تھا نہِیں دے گا |
| کِسی نے بِیچ سفر میں ہی راستہ بدلا |
| مَیں خُوش گُمان کہ مُجھ کو دغا نہِیں دے گا |
| جو دُور رہ کے بھی اِتنی دُعائیں دیتا ہے |
| قرِیب ہو گا تو وہ شخص کیا نہِیں دے گا |
| پلٹ کے جانا کِسی موڑ سے اگر چاہُوں |
| وہ شخص مُجھکو کبھی راستا نہِیں دے گا |
| بسے بسائے جو لوگوں کے گھر اُجاڑتا ہے |
| تُمہی بتاؤ خُدا کیا سزا نہِیں دے گا؟ |
| خُدا نے مُوسیٰ کو یہ مُعجزہ دیا تھا رشِیدؔ |
| ہر ایک شخص کو تو وہ عصا نہِیں دے گا |
| رشِید حسرتؔ |
معلومات