تمہارا ساتھ تو مجھ کو زمانے بھر سے پیارا ہے
تمہارے واسطے تو چھوڑنا دنیا گوارا ہے
کبھی تم نے مری جانب محبت سے نہ دیکھا ہے
مگر دل نے تمہیں اپنا سمجھ کر ہی پکارا ہے
نہ دنیا سے شکایت ہے نہ قسمت سے گلہ کوئی
تمہاری چاہ نے تنہا مرا جیون سنوارا ہے
تمہارے بن مری آنکھیں سحر تک بھی نہیں سوتیں
تمہاری راہ میں ہم نے بہت سا وقت ہارا ہے

0
1