یوں ڈنکا نبی کا بجایا گیا ہے
جہاں کو کراں تک سجایا گیا ہے
دہر میں جو آئیں گے سب سے حسیں ہیں
یہ نبیوں سے اعلاں کرایا گیا ہے
مناظر جہاں کے مکمل ہوئے تھے
انہیں بزم میں پھر بلایا گیا ہے
نبی کے لئے ہیں زمان و مکاں سب
یوں گردوں کو ایسے چلایا گیا ہے
ملا اُن کو کوثر خدا سے ملا ہے
دنیٰ بھی حسیں کو دکھایا گیا ہے
وہ وارث ہیں ہمدم جہانِ خلق کے
یہ لولاک سے سب بتایا گیا ہے
خدا جانے جو کچھ ملا مصطفیٰ کو
وہ محمود کیا جو چھپایا گیا ہے

12