| اللّٰہ ترا شکر کہ روشن ہے مقدر |
| ڈھونڈے ہے مری گرد کو دنیا کا سکندر |
| خود کو نہیں معلوم جو کہتا ہے نجومی |
| ہوتا ہے وہی جو کہ کہے اپنا قلندر |
| یہ ہی ترا انصاف ہے اے ساقیِ منصف |
| یاں ایک بھی قطرہ نہیں واں چھلکے ہے ساغر |
| قسمیں بڑی کھاتا ہے مگر ہے وہی گرگٹ |
| باتوں میں بہت خوب ہے صورت میں چھچھوندر |
معلومات