| میں نے کب دنیا کے دوارے مانگے |
| میں نے تو تیرے ہی سہارے مانگے |
| میری بھی قسمت کو جگا دو آقا |
| میں نے بھی غم سے ہیں کنارے مانگے |
| میں بھی آجاؤں جو اجازت ہو تو |
| میں نے ہیں روضے کے نظارے مانگے |
| مجھ پر بھی تیری عطا ہو کوئی |
| میں نے بھی تیرے ہی اشارے مانگے |
| میرا ہے ایمان ملیں گے اس کو |
| جس نے بھی ان سے ہیں ستارے مانگے |
| مجھ پر ہے فیضان کیا کم ان کا |
| پاۓ ہیں ان سے جو سہارے مانگے |
معلومات