فضا ہے یہاں کی بڑی معتبر
گراں فیض بانٹے نبی کا یہ در
کریں دور ظلمت نبی مصطفیٰ
عطائے گراں ہے نبی کی نظر
عُلیٰ اُن کے ڈنکے سنیں کل جہاں
ہیں اُن کے تصرف میں مہر و قمر
مدینہ منور نبی سے ہوا
مدینے سے آئی خدا کی خبر
ہیں احساں نبی کے بڑے ہر گھڑی
پڑھیں اُن کے نغمے حجر اور شجر
نبی مصطفیٰ پر درود و سلام
معزز نبی کا دہر میں ہے گھر
عطا بانٹتا ہے مدینہ سدا
فضائیں یہاں کی عطا سے ہیں پُر
اے محمود فیضِ نبی عام ہے
خدائی میں واحد وہ خیر البشر

1
6
مختصر خلاصہ
یہ نعت رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور مدینہ منورہ کی عظمت کو بیان کرتی ہے۔ مدینہ کی فضا نبی کریم ﷺ کی نسبت سے بابرکت ہے اور آپ ﷺ کا فیض ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ نبی کریم ﷺ ہدایت کا نور ہیں جو جہالت کی تاریکی کو دور کرتا ہے، اور آپ ﷺ کا مقام پوری کائنات میں بلند ہے۔ مدینہ منورہ نبی کریم ﷺ کی تشریف آوری سے مرکزِ ہدایت بنا اور یہیں سے دینِ حق پھیلا۔ آخر میں نعت اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ نبی کریم ﷺ پوری انسانیت کے لیے خیرُالبشر اور سراسر رحمت ہیں۔