| فکر فردہ کی جہاں بات نہیں ہوتی ہے |
| ایسی محفل میں مری ذات نہیں ہوتی ہے |
| رات کے بعد فقط دن ہی طلوع ہونا ہے |
| رات کے بعد کبھی رات نہیں ہوتی ہے |
| بات ہوتی ہے مگر جب سے رہائش بدلی |
| جان جاناں سے ملاقات نہیں ہوتی ہے |
| ایسے صحرا میں ٹھکانہ ہے ہمارا ازہر |
| جس پہ ساون میں بھی برسات نہیں ہوتی ہے |
معلومات