| وقت کے ساتھ بدلنا سیکھو |
| گِر کے خود ہی سے سنبھلنا سیکھو |
| کون آئے گا بچانے تمہیں |
| بھیڑ سے خود ہی نکلنا سیکھو |
| دل ہے پتھر یہ تمہارا کیوں کر |
| موم کی طرح پگھلنا سیکھو |
| دیکھتے ہو یہ سمندر اکثر |
| اس سمندر سے مچلنا سیکھو |
| ریت پر چند قدم چلتے ہو |
| ریت کی طرح پھسلنا سیکھو |
| کون راگیر ہے کس کا اب تو |
| اب نظر اِن سے بدلنا سیکھو |
| سنجے کمار راہگیر |
معلومات