راحتیں راہ بدل لیتی ہیں دریا کی طرح
دکھ بچھے رہتے ہیں بکھرے ہوئے صحرا کی طرح
غم سے فرصت ہو تو مل جاتا ہے غم اور نیا
دل و دنیا ہیں بہم ساغر و مینا کی طرح
زندگی جیسی ہو انجام فنا ہے اس کا
کار فرما ہے اجل دکھ میں مسیحا کی طرح
کونسا شوق بھلا کھینچتا جائے ہے مجھے ؟
ہوں رواں بھٹکے ہوئے راستہ پیما کی طرح
چیختا میں بھی ہوں حالات کی گردش پہ مگر
گھٹ کہ رہ جائے صدا دل میں تمنا کی طرح
سیکھ جاتا میں ہنر کار کشائی کے سبھی
کوئی مرشد مجھے مل جاتا جو دنیا کی طرح

1
6
خوبصورت

0