خدا کے پیمبر نبی آخری
نبوت ہے جن کو ازل سے ملی
تھے انسان سارے ابھی آب و گل
مگر تھے یہ پردے میں نورِ جلی
یہی ہیں جو دولہا تھے میثاق میں
سرِ لامکاں تھی جو محفل سجی
ورود اُن کے آخر ہیں ناسوت میں
مگر صف میں اعلیٰ ہمارے نبی
ہے کافور ظلمت انہی سے سدا
ہوئی پاش جن سے یہ شیشہ گری
اسیری حقیری کریں دور یہ
دلائیں غلاموں کو یہ سروری
وہ سید وہ سرور نبی مصطفیٰ
یہ محمود کیسی حسیں دلبری

0