| ٹکٹکی لگا کے جس کو دیکھنا عجیب تھا |
| وہ پاس آ گیا تو کسی اور کا نصیب تھا |
| دُور سے یہ بات کسی رازداں نے یوں کہی |
| جوآج تیرا دوست ہے وہ کل ترا رقیب تھا |
| میدانِ حشر سج گیا صدائے حق ہوئی بلند |
| یہی تو ہے وہ پیشہ ورجو نامورخطیب تھا |
| دوسروں کے مال پر جو عیش کرتا مر گیا |
| وہاں تو ہےغریب ہی یہاں بھی وہ غریب تھا |
| کہو امید لائے ہو کیا حشر کے جہان میں |
| زبان گنگ ہو گئی مکالمہ عجیب تھا |
معلومات