| علی جانِ جاں ہے مجھے جاں سے پیارا |
| علی سے ملا مجھ کو ہر جا سہارا |
| ملا چین مجھ کو ملی سرخروئی |
| علی کو ہے میں نے جہاں بھی پکارا |
| علی نام اونچا ملے درجے اعلیٰ |
| علی سے دہر کو ملا خوب یارا |
| شہادت کے مہتر امامت ہے اُن کی |
| یہ قدرت کے کرنے اسی کا نظارہ |
| تلاطم ہے سرکش نہ گھبرا اے ہمدم |
| پکارو علی کو ملے گا کنارہ |
| گراں ہیں علی پر یہ افضالِ قدرت |
| علی ہے جہانِ ستم پر بھی بھارا |
| وہ رہبر ہیں کامل پھلا دین جس سے |
| کبھی اس نے ذاتی عدو کو نہ مارا |
| علی صبحُ صادق، مسا بھی علی ہے |
| علی گیت میرا علی سب سے پیارا |
| علی ہے خدا کا، علی مصطفیٰ کا |
| علی ہے خلق کی زباں پر بھی نعرہ |
| اے محمود جرات جواں ہے علی سے |
| دیا جن کے گلشن نے دیں کو سہارا |
معلومات