| درد میں ڈوب کر جان و دل کھو گئے |
| کیا تھے ہم اور اب کیا سے کیا ہو گئے |
| کتنے نزدیک تھے کتنے اب دور ہیں |
| کیا ستم ہے ستم اوڑھ کر سو گئے |
| زندگی دھوپ میں جلتی بجھتی رہی |
| دشت میں چھوڑ کر تم کہاں کھو گئے |
| تن بدن جل گئے پیاس ہی پیاس سے |
| تم سمندر تھے گر پھر کہاں سو گئے |
| دور رہ کر بھی تم مجھ سے کب دور تھے |
| پاس آ کر مگر تم کہاں کھو گئے |
معلومات