| چراغِ عشق اپنے دل میں ہر دم جاوداں رکھئے |
| جہانِ دل میں الفت کی حسیں اک داستاں رکھئے |
| جو نسبت مل گئی آقا ﷺ کےدر سےاس کو مت چھوڑیں |
| اسی نسبت کو اپنی زندگی کا پاسباں رکھئے |
| زمانے کے طلاطم لاکھ آئیں راہِ الفت میں |
| محمد ﷺ کی محبت کو دلوں کا آسماں رکھئے |
| اگر دنیا کی رنگینی کبھی بہکائے رستے سے |
| نبی ﷺ کے پاک رستے پر قدم اپنے رواں رکھئے |
| مدینے کی طلب ذندہ رہے دل میں ہمیشہ ہی |
| تصور میں مدینے پاک کا نوری سماں رکھئے |
| عتیقؔ اتنا ضروری ہے ترے دم میں ہے جب تک دم |
| خدا کی بندگی کے واسطے خود کو جواں رکھئے |
معلومات