| مداح ہیں یا مصطفیٰ کونین تمھارے |
| ہیں عرشِ سے بالا شہا نعلین تمھارے |
| تکتے ہیں ارم، لوح و قلم بیٹھے زمیں پر |
| رکھتے بصر ایسی شہا دو نین تمھارے |
| تم نعمتِ وھاب کے ہو یا نبی قاسم |
| سلطاں گدا ہیں اے شہِ دارین تمھارے |
| سردارِ جوانانِ بہشتِ خدا ہیں جو |
| وہ حسن و حسیں ہیں شہا سبطین تمھارے |
| دوزخ سے بچے خلد میں جائے نہ ہو رسوا |
| عاجز پہ کرم ہو پئے سبطین تمھارے |
معلومات