| ہمارے ساتھ زمانے کی بات رہنے دے |
| تو اپنی بات کر اوروں کی بات رہنے دے |
| دیارِ عشق میں یہ ذات پات رہنے دے |
| دلوں کی بات ہے یہ بات، بات رہنے دے |
| ترس گئے ہیں نظر بھر کے دیکھ لینے دے |
| یہ بات بات پہ جانے کی بات رہنے دے |
| بنے جو خواب ہیں عزم و یقیں سے پورے کر |
| کہے گا کچھ تو زمانے کی بات رہنے دے |
| رہے سلامت و آباد تیرا رنگ محل |
| تو میرے کچے گھروندے کی بات رہنے دے |
| خدا زمانے کی باتوں سے میں تھکا ہارا |
| علی کے لب پہ فقط اپنی بات رہنے دے |
معلومات