| محمد کے در کا گدا بن کے رہئے |
| وفادار آلِ عبا بن کے رہیے |
| یہ دل آپ کا ہے جگر آپ کا ہے |
| دل و جاں سے ان پر فدا بن کے رہیے |
| تجھے مل کے بھولیں سبھی اپنا دکھڑا |
| زمانے میں ایسی دوا بن کے رہئے |
| ہمیشہ ہی دیتے رہیں درس الفت |
| حمیدہ جبیں خوش ادا بن کے رہئے |
| کریں عام ہم سنتیں مصطفی کی |
| نئے فیشنوں سے جدا بن کے رہئے |
| عتیق اپنے آقا کے ہر اک حکم کی |
| صدا کرتے رہئے ندا بن کے رہئے |
معلومات