| دریا یہ سمندر ہو جائیں گے |
| ممکن ہے بھنور میں کھو جائیں گے |
| بس روح نکلنے کی دیری ہے |
| ہم بھی کہانی ہو جائیں گے |
| آپ کہیں تو رک جاتے ہیں |
| آپ کہیں گے تو جائیں گے |
| سوچتے رہتے ہیں حج کرنے |
| اک دن کعبے کو جائیں گے |
| پھر اپنی حفاظت کیسے ہو گی |
| گر پہرےدار بھی سو جائیں گے |
| راہ نما اس بار بھی ازہر |
| راہ میں کانٹے بو جائیں گے |
معلومات