| ہو اجازت تو دوستی کر لیں |
| دل کے اندر بھی روشنی کر لیں |
| عشق بہتر ہے سارے کاموں سے |
| کچھ نہ آتا ہو تو یہی کر لیں |
| خالی بیٹھے ہیں دوستوں سوچو |
| کوئی باتیں ہی قیمتی کر لیں |
| فائدہ کچھ نہ ہو گا فرقوں سے |
| کوششیں لاکھ مولوی کر لیں |
| کل کی باتیں کریں گے کل والے |
| ہمکو کرنا ہے جو ابھی کر لیں |
معلومات