| آپ کو تھوڑی فرصت ہو تو بات کریں |
| اک دوجے پر ظاہر ہم جذبات کریں |
| عشق سکھا دیں اس کو لیکن سوچتے ہیں |
| پیش اسے کیوں درد کی ہم سوغات کریں |
| دونوں میں سے ایک ہی کام کی فرصت ہے |
| عشق کریں یا ہم بہتر حالات کریں |
| دید کی بھیک عطا ہو ہم مسکینوں کو |
| حسن بڑھے گا اور بھی گر خیرات کریں |
| ہم پردیس میں درد سہیں اور آپ یہاں |
| ہجر کی رُت میں اشکوں کی برسات کریں |
معلومات