| عمر کا سورج ڈھلتا ہے |
| موت کا خوف بھی بڑھتا ہے |
| وقت ملے بتلاؤں گا |
| میرے دل میں کیا کیا ہے |
| مُجھ کو اچّھا لگتا ہے |
| اِس کا مطلب اچّھا ہے |
| آدھا سپنا سچّا ہے |
| آدھا سپنا جھوٹا ہے |
| مَیں تو اس کا اپنا ہوں |
| مجھ سے کیوں وہ روٹھا ہے |
| شب کا جادو ٹوٹے گا |
| روشن خواب جو دیکھا ہے |
| میرے خون میں شامل ہے |
| میری سوچ کا حصّہ ہے |
| میری رات کا چاند ہے وہ |
| میری آنکھ کا تارا ہے |
| مانی اس پر نازاں ہوں |
| جو بھی میں نے لکّھا ہے |
معلومات