نبی کا نام میں اپنی زباں پر جب بھی لاتا ہوں |
دلِ بے چین میں واللہ بڑی تسکین پا تا ہوں |
غم و دکھ کے اندھیروں سے رہائی ملتی ہے مجھ کو |
جبیں جب میں ِرسولِ پاک کے در پر جھکاتا ہوں |
تصور میں پہنچ کر مصطفی کے پاک قدموں میں |
زباں سے یا محمد یا محمد گنگنا تا ہوں |
خیالوں کی یہ پروازیں انہی کے دم قدم سے ہیں |
انہی کے فیض سے میں انکی نعتیں لکھتا جا تا ہوں |
عتیق انکے ہی دم سے رونقیں ہیں بزم ہستی میں |
انہی کے فیض سے قلب و نظر میں نور پاتا ہوں |
معلومات