| سلے چاک داماں میں نعتیں سناؤں |
| کروں جان قرباں میں نعتیں سناؤں |
| سدا اُن کے نغمے سجیں میرے لب پر |
| کریں دل فروزاں میں نعتیں سناؤں |
| مجھے پیارے مولا دکھا ایسے لمحے |
| نظر میں ہیں سلطاں میں نعتیں سناؤں |
| خدا کی ہیں رحمت یہ دلدارِ ہستی |
| کروں اب چراغاں میں نعتیں سناؤں |
| نبی شانِ ہستی ہیں محبوبِ داور |
| رسولوں میں ذیشاں میں نعتیں سناؤں |
| خدا خود ہے کرتا عُلیٰ ذکر اُن کا |
| ہو مجلس بیاباں میں نعتیں سناؤں |
| ہے محمود رحمت نبی کی عوامی |
| شفاعت ہو آساں میں نعتیں سناؤں |
معلومات