| آپ شافع ہیں اور مَیں گنہ گار ہوں |
| سخت عاصی ہوں مولا خطا کار ہوں |
| عمر کاٹی ہے جیسے سرِ دار ہوں |
| معترف ہوں کہ واللہ سیاہ کار ہوں |
| یہ بھی احساس ہے کہ سزاوار ہوں |
| اپنے عصیاں پہ لیکن شرم سار ہوں |
| اس لئے ہی شفاعت کا حقدار ہوں |
| میرے آقا مجھے بھی بچا لیجئے |
| روح بیمار ہے بس دعا کیجئے |
| آپ حاذق ہیں آقا دوا دیجئے |
| سخت لاغر ہوں مولا شِفا کیجئے |
| آپ ہادی ہیں مجھکو ہدیٰ کیجئے |
| آپ فیّاض ہیں کچھ عطا کیجئے |
| آپ داعی ہیں ربّ سے دعا کیجئے |
| مَیں گداگر ہوں وہ رحمتہُُ اَلعالمیں |
| مَیں دعا ہوں وہ میری دعا کا یقیں |
| الہُدیٰ چھاپ ہے وہ ہیں اس کا نگیں |
| میرا گھر ہی نہیں ہے وہ عرشِ بریں |
معلومات