| اُنہیں آتا ہے مُجھ پر بے حد غُصہ |
| ان کے غُصے پر مجھے پیار آتا ہے |
| کاش کبھی وہ اس انداز سے ملیں مُجھ سے |
| جیسے ملنے کسی کو حق دار آتا ہے |
| آپ حسین ہیں آپ حسین ہوں گے لیکن |
| آپ سے پہلے کہیں میرا یار آتا ہے |
| بھر کے نگاہ وہ جب بھی دیکھتے ہیں مُجھے |
| آپ کی قسم عجب سا خُمار آتا ہے |
| اس کی ضرور کوئی نہ کوئی وجہ ہے فیصل |
| اُنہیں دیکھ لوں تو دل کو قرار آتا ہے |
| فیصل ملک |
معلومات