| جس کو عشقِ نبی مصطفیٰ مل گیا |
| با خدا اس کو قربِ خدا مل گیا |
| زندگی کا مجھے مدعا مل گیا |
| دامنِ عترتِ مصطفیٰ مل گیا |
| مدحتِ مصطفیٰ جن کے لب پر رہے |
| ان کو گنجینۂ بے بہا مل گیا |
| روز محشر شفاعت وہ فرمائیں گے |
| ہم کو بخشش کا اک آسرا مل گیا |
| نعت سے اے عتیق ان کو ہی عشق ہے |
| جن کو واللہ صحیح راستہ مل گیا |
معلومات