| ہم پہ نظرے کرم جب وہ فرمائیں گے |
| کام بگڑے ہوئے سب سنور جائیں گے |
| گر ستائے گی محشر کی گرمی ہمیں |
| دامنِ مصطفیٰ میں اماں پائیں گے |
| ہر نفس نفسی نفسی کہے گا وہاں |
| امتی امتی۔ آپ فرمائیں گے |
| رخ انور کی نوری چمک کی قسم |
| ماہ و خورشید دیکھیں تو شر مائیں گے |
| حشر میں بس وہی اک سہارا ہیں بس |
| جو نہیں مانتے۔ وہ۔ کدھر جائیں گے |
| تھام کر دامنِ عترتے مصطفٰی |
| بے خطر باغ۔ جنت۔ چلے۔ جائیں۔ گے |
| بخش دے گا ترا رب تجھے اے عتیق |
| جب شفاعت۔ نبی پاک فرمائیں گے |
معلومات