شکایت کریں کس سے اب ہم یہاں؟
کہا تھا کہ تجھ سے یہ بہتر نہیں!
ترے واسطے سب سے لڑتے رہے
کہا سب نے، پر ہم نے مانا نہیں
ہوئے آج رسوا تو پتا چلا
زمانہ غلط تھا، یہ ممکن نہیں
کوئی پوچھتا ہے جو ویرانی اب
کہیں کیا؟ کہ تو اب وہ دلبر نہیں
دلِ زار! اب چُپ ہی رہنا بھلا
ترا انتخاب اب یہ رہبر نہیں

0
5