یاد تیری ابھی گئی ہی نہیں
نیند آنکھوں میں آ سکی ہی نہیں
ہائے وہ عشق جو ہوا ہی نہیں
ہائے وہ آگ جو لگی ہی نہیں
تیرے جانے کے بعد لگتا ہے
زندگی اب تو زندگی ہی نہیں
در حقیقت یہ حالِ دل ہے مرا
یہ فقط یونہی شاعری ہی نہیں

0
111