سکونِ دل ہے نام اُن کا، قرارِ جاں کلام اُن کا
بقائے نوعِ انسانی ہوا بے شک پیام اُن کا
خدا کی رحمتوں کا ہے جہاں میں فیض عام اُن کا
دلوں پر حکمرانی ہے، نرالا ہے مقام اُن کا
خدا نے اپنی ہر نعمت مکمل آپ پر کر دی
زمانے میں ہے سب سے بہتریں واللہ نظام اُن کا
وہی محبوبِ یزداں ہیں، وہی فخرِ دو عالم ہیں
خدا کے بعد ہے سب سے مقدم احترام ان کا
عتیقؔ اس دل کو مل جائے محبت کا وہ جامِ ناب
مری رگ رگ پکارے نام نامی صبح و شام ان کا

6