| ملا مصطفیٰ کو خدا سے مقام |
| سدا آئیں اُن پر درود و سلام |
| وہ محبوبِ داور حبیبِ خدا |
| غلامی میں اُن کی جہاں ہیں مدام |
| ہیں ڈنکے عُلیٰ اُن کے کونین میں |
| سنائیں جو آقا کریمی کے نام |
| وہ لولاک والے سخی مجتبیٰ |
| ملا اُن کو کوثر خدا سے تمام |
| رسولِ امیں سیدِ مرسلیں |
| صفِ انبیا کے حسیں تر اِمام |
| بلندی پہ جن کے ہیں سارے کمال |
| ہے فضلِ الہی انہی پر دوام |
| وہ محبوبِ عالم حبیبِ خدا |
| خدا سے کریں جو دنیٰ میں کلام |
| ہے محمود اُن پر خدا مہرباں |
| پڑھیں جو نبی پر صلوٰۃُ و سلام |
معلومات