| جہانِ حسن جو خلق میں حسیں ہیں |
| خدا کے پیمبر ہیں صادق امیں ہیں |
| یہ ہادی یہ رہبر ضیائے دو عالم |
| منور درخشاں ہیں نورِ مبیں ہیں |
| نبی مصطفیٰ شانِ کونین ہادی |
| زماں اُن سے دوراں دلِ عالمیں ہیں |
| وہ ماویٰ وہ ملجا سخی داد رس بھی |
| نبی جانِ ایمان جانِ یقیں ہیں |
| ہوئے موسیٰ بے خود سرِ طور پر تھے |
| مگر عرشِ رب پر یہ مسند نشیں ہیں |
| سجے مصطفیٰ سے دہر کے ہیں گلشن |
| وہ میثاق میں بھی شہے مرسلیں ہیں |
| ہیں محمود محشر کے دولہا وہ سرور |
| صفِ انبیا میں جو زہرہ جبیں ہیں |
معلومات