| وہ جو زندہ تھا مر گیا ہو گا |
| شہر سارا اجڑ گیا ہو گا |
| دیکھ کر مجھ کو ایسی حالت میں |
| کیسے معصوم ڈر گیا ہوگا |
| جو شجر سایہ دار تھا واحد |
| لگ رہا ہے سکڑ گیا ہوگا |
| تم نے آنے میں دیر کر ڈالی |
| وہ تو حد پر اُتر گیا ہوگا |
| وہ جو گہرائیوں سے ڈرتا تھا |
| کیسے پانی میں تر گیا ہوگا |
| تم بہت ہی شریر ہو محسن |
| اس نے سوچا سدھر گیا ہوگا |
معلومات