| راستے جتنے بھی دشوار ہوا کرتے ہیں |
| عشق کی راہ کا معیار ہوا کرتے ہیں |
| عشقِ سرور میں جو بیمار ہوا کرتے ہیں |
| عشق والوں کے وہ سردار ہوا کرتے ہیں |
| وصل محبوب کی ہر دم جو تمنا رکھے |
| موت کے وقت وہ سرشار ہوا کرتے ہیں |
| بے غرض مدحتِ محبوبِ خدا کرتے ہیں |
| نعت خوانی کے یہ میعار ہوا کرتے ہیں |
| مفت بکتی ہے جہاں خلدکی نعمت ہر دم |
| ان کے کوچے کے وہ بازار ہوا کرتے ہیں |
| انکے دربارسےملتی ہے #عتیق ان کو پناہ |
| جانے مانے جو گنہگار ہوا کرتے ہیں |
معلومات