سید انبیاؐ کی نبوت بدیع |
ہے رسولوں میں تاجؐ رسالت بدیع |
آپؐ نے پائی شان امامت بدیع |
اسری میں مصطفیؐ کی ضیافت بدیع |
کفر و الحاد کی شمع بجھنے لگی |
آمنہ کے ہوئی گھر ولادتؐ بدیع |
کارواں میں کبھی رہتے آگے نہ تھے |
سرور سروراںؐ کی امارت بدیع |
چاند پر چاند گزرے نہ چولھا جلا |
سہ کے فاقوں پہ فاقے قناعتؐ بدیع |
رات بھر محو سجدہ رکوع و قیام |
تا ورم پاؤں تھکتے خشیتؐ بدیع |
درس اسوہؐ سے ناصؔر ملا سادگی |
پیارے آقاؐ نے چھوڑی ہے سیرتؐ بدیع |
معلومات