کیا درد کا دل میں کس نے چراغاں |
ہوئی رہ گزر عشق کی جس سے آساں |
چمن میں ہو رنگیں بہاروں کی خوشبو |
تو سینچا گیا خونِ دل سے گلستاں |
ازل سے ہے تقدیر کی یہ روایت |
محبت ہے اکسیرِ زہرِ رگِ جاں |
تری یاد رگ رگ میں بہنے لگی ہے |
کہ آتش لہو کی بنی ہے تپِ جاں |
دعا مانگتی ہے مری چشمِ خستہ |
کوئی خواب شب بھر ہو میرا نگہباں |
جو تسبیح میں لفظ گننے میں آئے |
وہ الفاظ کب تھے توجّہ کے خواہاں |
بدن ہو کہیں دل کہیں اور اٹکے |
خیالوں سے ایسے رہا ہوں گریزاں |
ترے بعد دل کی صدا رک گئی ہے |
نہ آہیں نہ نبضیں نہ سانسیں پریشاں |
ترے عشق کا دعویٰ جھوٹا ہے طارق |
ابھی تک نہیں چاک تیرا گریباں |
معلومات