| شہید تم ہو شہید اعظم، سلام تم کو شہید اعظم |
| امام تم ہو امام اعظم، سلام تم کو شہید اعظم |
| وفا پرستی بتایا تم نے نبی کی ہستی بتایا تم نے |
| خدا پرستی سکھایا تم نے، سلام تم کو شہید اعظم |
| نبی کے دلبر ہمارے مولا علی کے جانی امام و مولا |
| حسن کے بھائی حسین مولا، سلام تم کو شہید اعظم |
| نبی کا کاندھا تمہارا مسکن نبی کا چہرہ تمہارا درپن |
| نبی کی مسجد تمہارا آگن، سلام تم کو شہید اعظم |
| وہ سر کٹا کر بلند بالا قران زندہ ہے اس کو کہتا |
| وہ کیسا مومن جو اس سے مکرا، سلام تم کو شہید اعظم |
| اے گلؔ ہمارے کمال کا در خدا کے فضل و جمال کا در |
| ہے سیدہ کے یہ لال کا در، سلام تم کو شہید اعظم |
معلومات