| عطا ہم یہی اے خدا چاہتے ہیں |
| شَہِ دوسَرا ﷺ کی دعا چاہتے ہیں |
| سجا کر سلاموں درودوں کی محفل |
| ضِیائے رخِ مصطفٰیﷺ چاہتے ہیں |
| عطا ہو نواسوں کا صدقہ ہمیں بھی |
| شفاعت یہ سارے گدا چاہتے ہیں |
| اُوَيْس و بِلال و حسن کے تصدق |
| 'ترے عشق کی انتہا ' چاہتے ہیں |
| یہ عاجز فقیر و غُلامان تیرے |
| کرم اے حبیبِ خدا ﷺ چاہتے ہیں |
معلومات