﷽ﷺ
جاری ہے دو سریٰ میں مدحت حضور کی
دوراں رکھے زماں کو شوکت حضور کی
کون و مکاں میں رہتیں اُن سے ہیں برکتیں
خلقِ خدا پہ دائم شفقت حضور کی
سدرہ نے پیر چومے آقا کریم کے
جانے خدا نبی کا عظمت حضور کی
قربان مصر زادی یوسف کو دیکھ کر
دیکھی خدا نے اصلی صورت حضور کی
جبریل چومے تلوا عزت مآب کا
ہے نوریوں کے دل میں چاہت حضور کی
منظور ہے عدو کو وعدہ رسول کا
پاکیزہ دیکھ کتنی فطرت حضور کی
غیروں کو بھی نوازیں وہ مشکلات میں
ہے اجنبی کے دل میں عزت حضور کی
غیرت جو دین کی ہے آلِ نبی میں دیکھ
قربان کربلا میں عترت حضور کی
اُن کے غلام سارے جائیں کے خُلد میں
اعمال جن کے سارے سیرت حضور کی
محمود دو جہاں میں دلبر کے راج ہیں
بردے کو کر دے مولا صحبت حضور کی

0
3