ہوئی ختم جن پر نبوت رسالت
نہیں ان سے بہتر کسی کی اصالت
وہ اس دور میں آئے بن کے معلم
جب انسان پر چھا رہی تھی جہالت
خدا نے عطا کی انہیں وہ فضیلت
کہ ہے ان کے سر پر جہاں کی امامت
وہی ہیں شفیعِ اُمم روزِ محشر
انہیں کے قدم پر لگے گی عدالت
ہوئی روشنی ہر طرف اُن کے دم سے
ہوئی دور انساں سے ذلت ضلالت
محمد پہ کامل ہوئی ہر حقیقت
ختم ان پہ کی رب نے ہر ایک نعمت
عتیق ان کے در پر جھکا لے جو خود کو
پریشاں نہ ہوگا نہ ہوگی خجالت

4