| وہ حسینہ دلربا جگ سے نرالی |
| کرتی ہیں سحر اس کی وہ آنکھیں غزالی |
| دل مرا کھچتا ہے اس کے حسن کی سمت |
| پر کشش رخسار اس کے لب ہیں لالی |
| من کو بھاتی دل فریب اس کی ادائیں |
| نرم لہجہ ہے وہ، اس کی عمر بالی |
| ظاہراً ہے دور پر دل کے بڑی پاس |
| یادِ جاناں سے نہیں دل میرا خالی |
| ہجر کے لمحے کٹیں گے ہو گا پھر وصل |
| دیکھوں گا جب میں وہ صورت بھولی بھالی |
| دیکھتا ہوں بار بار اس کی میں تصویر |
| قلب کی تسکین کی یہ رہ نکالی |
معلومات