| نگر تیرے سے میں اکتا چکا ہوں |
| پیالہ زیست کا چھلکا چکا ہوں |
| کیا باتیں کروں دوں کیا دلیلیں |
| کہ جانا تھا مجھے سو جا چکا ہوں |
| بہت رفتار رکھی زندگی میں |
| میں اپنے کام سب نمٹا چکا ہوں |
| مہک پھولوں کی گائے گیت میرے |
| زباں جھرنو کو دے کے آ چکا ہوں |
| نشاں اپنے ہوا میں چھوڑ چلا |
| ضروری گیت تھے جو گا چکا ہوں |
| قفس کی قید میں تھی سانس رکتی |
| فضا کی وسعتیں میں پا چکا ہوں |
| کہ تھا یہ امرِ ربی ہو گیا پھر |
| جو دانہ کھانا تھا وہ کھا چکا ہوں |
| صدائیں اب نہ دو مجھ کو ہمایوں |
| یہاں سے میں تو کب کا جا چکا ہوں |
معلومات