ہیں جن کے شیدا غوث و ولی
اس یار کی حب ہے بھلی سے بھلی
یہ ہستی خوب سجائی ہے
کیا رونق دہر میں آئی ہے
جب آئے تھے اس میں پاک نبی
کونین تھی ساری خوب سجی
وہ حشر کے پیارے دولہا ہیں
سرکار ہیں میرے مولا ہیں
بخشیں گے امت میداں کھڑی
کہے مولا سب ہیں بری بری
وہ منزل ہیں مقصود ہیں جو
محمود ہیں صاحبِ جود ہیں جو
رکھیں سب کی ڈالی خوب بھری
طینت ہے جن کی سجی و سجی

15