| کیا بتاؤں کیسے جیتا ہوں سوائے آپ کے |
| دل کے زخموں کو میں سیتا ہوں سوائے آپ کے |
| درد منزل ہوگی میری کیا پتہ تھا یہ مجھے |
| غم جدائی کا میں پیتا ہوں سوائے آپ کے |
| جو پڑھے مجھ کو وہ روئے غم کی ہوں میں داستاں |
| درد کی کوئی کویتا ہوں سوائے آپ کے |
| دن کا سورج سے جو رشتہ ہے وہ میرا آپ سے |
| نا تو بیتونگا نہ بیتا ہوں سوائے آپ کے |
| میرے زخموں پر کوئی طیب رکھیگا کیوں دوا |
| میں بھلا کس کا چہیتا ہوں سوائے آپ کے |
معلومات