| محبوبِ کبریا ﷺ کو ہمارا سلام ہو |
| طیبہ کے بادشاہ ﷺ کو ہمارا سلام ہو |
| ہر وقت چومتی ہے وہ روضہ رسول ﷺ کو |
| چلتی ہوئی فضا کو ہمارا سلام ہو |
| نورِ خدا برستا ہے آنکھوں سے آپ ﷺ کی |
| اُن آنکھوں کی ضیاء کو ہمارا سلام ہو |
| روتے رہے جو بخششِ اُمّت کے واسطے |
| اُس نیک پارسا ﷺ کو ہمارا سلام ہو |
| جس نے ہمیں دکھایا ہے رستہ نجات کا |
| ہم سب کے رہنما ﷺ کو ہمارا سلام ہو |
| عثمان رض کی سخاوتوں پر جاؤں میں نثار |
| صدیق رض کی وفا کو ہمارا سلام ہو |
| مل جائیں آپ ﷺ ہم کو ہمیں اور کیا چاہئے |
| اے شوخ مصطفٰی ﷺ کو ہمارا سلام ہو |
معلومات