میں جوگی جوگی جوگی ہوں
من میت نگر کا روگی ہوں
میرے اندر باہر تو ہی تو
میرا باطن ظاہر تو ہی تو
میں خاک جہاں کی ناپاکی
میرا سچا طاہر تو ہی تو
میں تیرا ادنیٰ یوگی ہوں
میں جوگی جوگی جوگی ہوں
میں مست الست قلندر ہوں
میں باہر ہوں میں اندر ہوں
اک دھرتی پاک کلیری کا
میں صابر شاہ سکندر ہوں
میں سوگ مناتا سوگی ہوں
میں جوگی جوگی جوگی ہوں
میں کوٹ مٹھن کا خواجہ ہوں
میں اوچ شریف کا راجا ہوں
کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے
میں رانجھا سب کا ساجھا ہوں
میں انت ازل کا بھوگی ہوں
میں جوگی جوگی جوگی ہوں
میں سارے گنجل کھولوں گا
میں سولی چڑھ کے بولوں گا
میں عدل انصاف کے پلڑے میں
سب عیب ہنر کو تولوں گا
میں سادھو ہوں میں یوگی ہوں
میں جوگی جوگی جوگی ہوں
میں تِرکھٹ تِرکھٹ تا دھن تا
میں حق کا سارے گا ما سا
میں مست ہوں اپنی مستی میں
جو تجھ سے بنے تو کہتا جا
میں پاک علی کا جوگی ہوں
میں جوگی جوگی جوگی ہوں
میں لَکھ داتا سلطان سخی
بوبکر عمر عثمان علی
میں روپ بدل کر آتا ہوں
میں عارف باللہ شان ولی
میں سچے رب کا یوگی ہوں
میں جوگی جوگی جوگی ہوں

0
5