ہم جہنم میں جلنے والے ہیں
ہم *"خرابوں"* میں چلنے والے ہیں
اِک تبسم کی روشنی دے کر
کہہ دیا لمحے مرنے والے ہیں
جسم جسموں میں ایک,,یکتا ہے
ہم وہی جسم تکنے والے ہیں
روشنی آنکھ میں اگر لوٹے
یہ اندھیرے تو ڈھلنے والے ہیں
جسم خوشبو سے مہک جائے گا
اب یہاں پھول لگنے والے ہیں
تم میرا قیمتی اثاثہ ہو
ہم تمہیں دل میں رکھنے والے ہیں
ہم حقیقت سے آشنا ہی نہیں!
ہم بہت جلد مرنے والے ہیں!
سید ہادی حسن

0
35