غزل
جو سچی بات کرتے ہیں انہیں سچیار کہتے ہیں
ہمارے ملک میں ان کو سبھی غدار کہتے ہیں
جو ہاں میں ہاں ملاتا ہے وہ رتبے خوب پاتا ہے
یہی تو محترم ہیں لوگ انہیں سرکار کہتے ہیں
ہمارے مقتدر حلقے ہمیں ڈکٹیٹ کرتے ہیں
انہیں سب ملک اور ملت کے ٹھیکیدار کہتے ہیں
خدا خود کو سمجھتے ہیں یہاں کچھ لوگ ہیں ایسے
یہ ہیں فرعون کے وارث ہمیں بے کار کہتے ہیں
کسی کو دیکھنے پر گر ملے دل کو سکوں انور
یہی ہوتی محبت ہے اسی کو پیار کہتے ہیں
انور نمانا

0
8